کوہلی ٹیسٹ کے بعد بھارتی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر
  6  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے ویرات کوہلی کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان ویرات کوہلی کو مقرر کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں یوراج سنگھ کی واپسی ہوئی ہے۔ہندوستان کی ٹی20 اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان مہندرا نسگھ دھونی نے ایک روز قبل قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے عبد ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویرات کوہلی کو ٹیم کی اگ ڈور سونپ دی ہے جو ٹیسٹ ٹیم کی ذمے داریاں بھی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔تجربہ کار ہندوستانی بلے باز یوراج سنگھ کی ایک عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جہاں انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی رواں سال مارچ جبکہ ون ڈے میچ 2013 میں کھیلا تھا۔ان کو رانجی ٹرافی میں عمدہ کاررکردگی دکھانے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں انہوں نے پانجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ میچوں میں 84 کی اوسط سے 672 رنز بنائے۔اس کے ساتھ ساتھ ریشاب پینٹ کو بھی رانجی ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرنے پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جنہوں نے 81 کی اوسط سے ایک ون ڈے ٹرپل سنچری کی مدد سے 972 رنز اسکور کیے۔مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیم کی قیادت سے تو استعفیٰ دے دیا لیکن ان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز ٹیم کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے انڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ون ڈے اسکواڈ میں ویرات کوہلی(کپتان)، مہندرا سنگھ دھونی، لوکیش راہل، شیکھر دھاون، منیش پانڈے، کیدر جادھو، یوراج سنگھ، اجنکیا راہانے، ہردک پانڈیا، روی چندرہ ایشون، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، امت مشرا، بھونیشور کمار اور امیش یادو شامل ہیں۔ٹی20 اسکواڈ میں ویرات کوہلی(کپتان)، مہندرا سنگھ دھونی، لوکیش راہل، مندیپ سنگھ، یوراج سنگھ، ریشاب پینٹ، ہردک پانڈیا، روی چندرہ ایشون، رویندرا جدیجا، یزویندرا چاہل، جسپریت بمراہ، امیت مشرا، منیش پانڈے، بھونیشور کمار اور اشیش نہرا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
80%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved