گیل بارے افسو سنا ک خبر
  8  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
باربڈوس (روز نامہ اوصاف)ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئرکی ہے جس میں وہ کسی اسپتال کے بستر پر موجود اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ویسٹ انڈین بیٹسمین کی نگاہیں صحتیاب ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں پر مرکوز ہیں۔تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ بادشاہ کی عمر دراز ہو۔بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر ہی ان سے پوچھا کہ انہیں کیا مرض لاحق ہے جس نے انہیں اسپتال پہنچا دیا ہے۔ جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں آپ کو بعد میں بتائوںگا۔اس سے قبل کرس گیل نے کہا تھا کہ انجریز سے نجات کے لئے میں بگ بیش کھیلنے نہیں گیا اور یہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارا اب ان کی نگاہیں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے پر مرکوز ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved