میرے آتے ہی دنیا کی کو ئی بھی کر کٹ ٹیم پا کستان کی ٹیم کو نہیں ہرا سکتی
  8  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

بہاولپور(روز نامہ اوصاف)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھائو ں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔اتوارکو بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کیوں اتنی بری طرح ہاری۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس لیے نہیں ہارتی کہ یہاں ٹیلنٹ نہیں ہے، ٹیلنٹ بہت ہے، ہندوستان چھ گنا بڑا ملک ہے لیکن پاکستانی بولرز ہمیشہ بہتر ہوتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا سسٹم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پالش نہیں کرسکتے، فکر نہ کریں، تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھاں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
68%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
21%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved