فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کرگئیں
  9  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(روزنامہ اوصاف) چند ماہ قبل ہی والد کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونے والے قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔ طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں، محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ برسبین میں موجود ہیں، محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ہی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔آسٹریلیا میں موجود قومی کے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ نے محمد عرفان سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ قبل ہی محمد عرفان کے والد کا انتقال ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے اپیل بھی کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved