پا کستان پہنچ کر ر یٹا ئر منٹ با رے کیا کرو ں گا مصبا ح الحق نے فیصلہ کر سنا دیا
  9  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
سڈنی(روز نامہ اوصاف)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق پاکستان جا کر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کروں گا۔ آسٹریلیا سیریز میں جیت کا عزم لے کر آئے تھے جو ممکن نہ ہو سکا، آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں۔ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا سیریز میں جیت کا عزم لے کر آئے تھے جو ممکن نہ ہو سکا۔میلبورن کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کم بیک نہ کر سکی۔ جلدی وکٹیں گنوانا میلبرن اور سڈنی میں شکست کی وجہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کھلاڑی سیریز میں اچھا کھیلے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں۔ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کچھ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے تا کہ وہ ان کنڈیشنز سے مانوس ہوں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق پاکستان جا کر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کروں گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved