عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا
  9  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فاسٹ بولر محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں جن کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں اس لیے جنید کو واپسی کا موقع مل گیا، قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے بے حد غمزدہ اور تمام کھلاڑی انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved