افغان فاسٹ باولر شاہ پور زدران پر قاتلانہ حملہ
  9  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان فاسٹ باولر شاہ پور زدران پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا لیکن خو ش قسمتی سے وہ بچنے میں کامیاب ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات بھائی کے ساتھ اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔خوش قسمتی سے شاہ پور زدران اور ان کے بھائی حملے میں محفوظ رہے۔ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی حملہ آور وں کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں کرکٹ کو کوئی مسئلہ نہیں اور حتیٰ کہ طالبان بھی اس کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ پسند ہے اور میں ایک کرکٹر ہوں، طالبان کرکٹر پر حملے نہیں کرتے۔۔واضح رہے کہ 2015میں شاہ پور زدران نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں اختتامی اوورز میں شاندار کھیل کا مظاہر ہ کر کے جیت حاصل کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved