اپنی اگلی فائٹ پاکستان میں کروا سکتا ہوں،:محمد وسیم
  9  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )رلڈ باکسنگ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہاکہ اگرحکومت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ حسب وعدہ جاری کردیتی ہے تومیں اگلی فائٹ پاکستان میں کروانے کے لیے آرگنائزر سے بات کروں گا۔۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے قوانین کے مطابق 90 دن کے اندرٹائٹل کا دفاع کرنا ضروری ہے جس کے لیے فنڈزکی اشد ضرورت ہے، 24 فروری تک رنگ میں نہ اترا تو سالہاسال کی محنت کے بعد حاصل کیے جانے والے ٹائٹل سے محروم ہو جاوں گا۔ ابھی تک حکومت سے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو ا،بروقت گرانٹ ملنے کے بعد اپنی ٹریننگ پر توجہ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پروموٹر اینڈی کم کے ساتھ حکومتی آفیشلز کا رابطہ کروایا ، اگر وہ چاہیں تومیں پروموٹر سے اگلی فائٹ پاکستان میں کروانے کے لیے کہہ سکتا ہوں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved