کر کٹ شائقین کیلئے بڑی خبر کس ٹیم کا کب اور کہا ں میچ ہو گا شیڈول جاری کر دیا
  9  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(روز نامہ اوصاف)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 5فروری کورنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔پہلے 6میچز مکمل ہونے کے بعد پی ایس ایل کے اگلے 8میچز 15سے 20فروری کے دوران شارجہ میں کھیلے جائیں گے ۔اس کے بعد لیگ دوبارہ دبئی منتقل ہوگی اور 23سے 26فروری کے درمیان لیگ راؤنڈ کے آخری 6میچز کھیلے جائیں گے ۔سیریز کا پہلا پلے آف 28فروری اور دوسرا یکم مارچ کو شارجہ میں کھیلاجائے گاجبکہ تیسرا پلے آف 3مارچ کو دبئی میں ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 5مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved