عمران بھا ئی آپ سب کچھ چھو ڑ کر بس یہ کا کریں
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی(روز نامہ اوصاف)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے، جس کا سارا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران بھائی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس لیے وہ اپنا فوکس زیادہ سے زیادہ وہاں رکھیں۔ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹینڈرڈ وہ نہیں ہے جس کے ساتھ ہم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نواز شریف سے گزارش کروں گا کہ وہ سارے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اس لیے وہ دوسرے صوبوں پر بھی توجہ دیں اور سارے صوبوں کے وزرائے اعلی بھی سیاسی اختلافات بھلا کر وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کریں۔۔ سیاست میں آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہدآفریدی نے کہاکہ سیاست کوئی بری چیز نہیں ہے لیکن یہ خدمت کے جذبے کے تحت کی جانی چاہیے، لیکن ہمارے ہاں بلیم گیم بہت زیادہ ہے اور ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو برا کہا جاتا ہے حالانکہ ہمیں اپنے ملک کا اچھا امیج پیش کرنا چاہیے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved