ایک اورسازش تیار؛پی ایس ایل کا لاہورمیں فائنل خطرے میں
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خلاف ایک اور سازش بن لی گئی۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے لاہور نہ جائیں ۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی گارنٹی نہیں ہے۔ یہاں کھیلنے سے کرکٹرز کی بیمہ پالیساں ختم ہوسکتی ہیں۔فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیر ملکی کھلاڑی لاہور میں منعقد ہونے والے 2017 کے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت سے گریز کریں۔ایف آئی سی اے کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی اب بھی کافی مسئلہ ہے اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرور اپنی بیمہ پالیسیاں دیکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ان کی بیمہ پالیسیاں پاکستان میں کھیلنے سے ختم ہو جائیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب بھی دہشت گرد کارروائیاں ہو رہی ہیں اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماضی میں براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ اور حکومتی ایجنسیوں اور سفارتی حلقوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری کے مطابق ایسے حملے جاری رہنے کے امکانات ہیں۔یاد رہے کہ ایف آئی سی اے کے پاس یہ اختیارات نہیں ہیں کہ وہ کسی کھلاڑی کو کسی بھی ملک میں کھیلنے سے روک سکے تاہم اس کی رپورٹ تمام کھلاڑیوں، ایجنٹوں اور کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشنز کو بھیجی جاتی ہے۔فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرزایسوسی ایشن (ایف آئی سی اے) کی تازہ رپورٹ ایسے وقت آئی ہے جب چند روزقبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ رواں سال ہونے والی دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے اس ایونٹ کے لیے مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے۔اس قسم کے فائنل میچ کے لیے لاہور سب سے محفوظ مقام ہے اور میں سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پاکستان سپر لیگ 2 کا آغاز رواں سال نو فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور فائنل سات مارچ کو کھیلا جائے گا۔رواں سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں میچز کی تعداد بھی 16 سے بڑھا کر 18 کر دی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved