شا ہینو ں آخر کا ر قسم تو ڑ ہی دی
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
برسبین(روز نامہ اوصاف) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈ ے سیریز سے قبل ٹور میچ میں پاکستانی شاہینوں نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 196رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔۔ ایلن بارڈر فیلڈ ،برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹو ں کے نقصان پر 334رنز بنائے ، بابراعظم 98،شرجیل خان تیز رفتار62،عمر اکمل 54اور شعیب ملک 49رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہےآسٹریلیا الیون کے لیے ہنری تھارنٹن اور گرین نے 3،3شکار کیے ۔ 335رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 36.2اوور ز میں محض 138رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔وکٹ کیپر بلے باز جوش لنگلز 70رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کے لیے حسن علی نے 3،عماد وسیم اور شعیب ملک نے 2،2جبکہ راحت علی ،محمد نواز اور اظہر علی نے 1،1وکٹ لی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
84%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
5%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved