پا کستان کاخطر ناک با ئو لر ٹاپ رینکنگ میں شامل ہو گیا
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
دبئی(روز نامہ اوصاف) یونس خان نے ایک ہی جست میں اپنی ساکھ بحال کردی، سڈنی میں ناقابل شکست سنچری نے ماسٹر بیٹسمین کو ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں واپس لے آئی، سینئر بیٹسمین ساتویں پوزیشن پرقابض ہوگئے، اظہرعلی بدستور چھٹے نمبر سے لطف اندوز ہورہے ہیں، مصباح الحق بدترین 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وہاب ریاض نے بھی آخر کار ٹاپ 20 میں انٹری دے دی، مزید تنزلی نے یاسر شاہ کو 17 ویں نمبر پرپہنچا دیا۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں175رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلنے والے یونس خان کو رینکنگ میں بھی فوری صلہ مل گیا ہے، وہ 10 درجے کی بڑی چھلانگ سے 14 ویں نمبر سے 7 ویں پر پہنچ گئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ناقص فارم کی وجہ سے انھیں ٹاپ ٹین سے باہر ہونا پڑا تھا مگرایک ہی ماسٹر پیس اننگز کی بدولت انھوں نے کھوئی ساکھ بحال کرلی ہے۔اظہر علی کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سیریز کے دوران بھرپورکوشش کے باوجود اپنے بیٹ کو خواب غفلت سے نہیں جگاپائے، جس کی وجہ سے مزید ایک درجہ تنزلی نے انھیں 25 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے، اسد شفیق بھی دو درجہ خسارے سے 23 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے بعد 24 پوزیشن پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد موجود ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved