سا بق کر کٹ کپتان کو قتل کی دھمکیا ں
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
ممبئی(روز نامہ اوصاف) سابق بھارتی کپتان سارووگنگولی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے لکھے گئے خط میں یونیورسٹی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ساروو گنگولی کو جو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں ، یہ خط 7 جنوری کو موصول ہوا۔ گنگولی نے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے مدنا پور میں 19 جنوری کو ایک یونیورسٹی پروگرام میں شرکت کرنا تھی، خط میں لکھا گیا ہے کہ اگر مدنا پور میں قدم رکھا تو زندہ واپس نہیں جا سکو گے۔ساررو گنگولی کے مطابق انہوں نے دھمکی آمیز خط سے متعلق پولیس میں شکایت درج کرادی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ خط کس کی جانب سے لکھا گیا ہے۔گنگولی نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرمجھے پولیس کی جانب سے پروگرام میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔ یہ ایک براہ راست پروگرام ہو گا اوراگر میں نے اس میں شرکت کی تو دیکھا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved