قو می ٹیم کو ایک بڑا دھچکا
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی (روز نامہ اوصاف)پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں۔کرکٹرکے قریبی ذرائع کے مطابق سرفرازکی والدہ کواتوارکے روزکراچی کے نجی اسپتال میں پتے کی سرجری کیلئے داخل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑگئی اوروہ تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کے باعث قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان اوروکٹ کیپرسرفراز احمد آسٹریلیا سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے کہا ہے کہ اگر ان کی طبیعت شام تک بہتر نہ ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا جائے گاسر فر از احمد نے اپنی والدہ کی صحتیا بی کیلئے قو م سے دعا کی اپیل بھی کی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved