کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر اور کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رانڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ وسیم اکرم نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میجر ریٹائرڈ عامر اور دیگر کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں درج کرا رکھی ہے جبکہ وہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ 31 سماعتوں سے عدالت میں گواہی کے لئے پیش نہیں ہورہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved