آسٹریلیا کا دورہ نہ کرنے کی تجویز غلط ہے،شعیب اختر
  10  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل کو جواب د یتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں بہتری کی ضرورت درست لیکن آسٹریلیا کا دورہ نہ کرنے کی تجویز غلط ہے۔آسٹریلیا سے مسلسل بارہواں ٹیسٹ میچ ہارنے پر ماضی کے دو کرکٹرز شعیب اختر اور این چیپل کے درمیان میچ پڑ گیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے این چیپل کی گویا گاڑی پٹری سے اتار دی۔ شعیب اختر نے این چیپل کے آئندہ پاکستان کے دورہ آسٹریلیا نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بہتری کی ضرورت ٹھیک لیکن دورہ آسٹریلیا پر پابندی غلط ہے۔ اسپیڈ اسٹار نے سوال بھی اٹھایا کہ اگر انگلینڈ کبھی ون ڈے ورلڈ کپ کا چیمپئن نہیں بنا تو کیا ایونٹ میں شریک بھی نہ ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved