بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی سے ملنے کی خاطرپرستار10 فٹ اونچی جالی سے کود پڑا
  11  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
ممبئی(روزنامہ اوصاف) انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا۔انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا، جس وقت مذکورہ شائق نے یہ حرکت کی تب دھونی وکٹ پراپنے ساتھی بیٹسمین پانڈیا سے بات کررہے تھے، شائق سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے پچ پر پہنچا اور دھونی کے پائوں چھو لیے۔سابق کپتان نے اس سے ہاتھ ملایا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اسے مارنے سے بھی منع کیا، بعد میں مذکورہ شائق کو وارننگ دیکرچھوڑ دیا گیا۔ برابورن اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت تھا جبکہ بڑی تعداد میں کراؤڈ دھونی دھونی کے نعرے لگاتا رہا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved