نا عمراکمل نا محمد رضوان بلکہ سر فراز کی جگہ کس وکٹ کیپر کو آسٹر یلیا بھیجا جا ئے گا ؟
  11  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور (روز نامہ اوصاف) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست سے متعلق رپورٹ دیدی ہے جس میں انہوں نے بولرز کو ذمہ دار قرار دیا ہے، جونےئر سلیکشن کمیٹی اور قومی ویمن ٹیم کے کوچ کا اعلان بھی بدھ کیا جائے گا ۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگائیں گے اور مکی آ رتھر سے کہیں گے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی دیکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی سیریز کیلئے تاحال بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی بورڈ کیخلاف آئی سی سی یا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے سلمان بٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنی والدہ کی علالت کے باعث دورہ آسٹریلیا چھوڑ کر وطن واپس آر ہے ہیں جس پر وکٹ کیپر کامران اکمل کو ان کی جگہ آسٹریلیا بھجوانے پر غور کیا جارہاہے ،اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ بھی مشاورت کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جونےئر سلیکشن کمیٹی اور قومی ویمن ٹیم کے کوچ کا اعلان بھی بروز بدھ کو متوقع ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
46%
ٹھیک ہے
46%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
5%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved