محبت کی نئی تاریخ رقم ، پاکستانی کرکٹر نے اپنا کیریئر ختم کرتے ہوئے اپنے بھائی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کر دیا
  11  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجید خان نے اپنے بیمار بھائی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے کرکٹ میں اپنا کیریئر ختم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر مجید خان نے فاٹا کی انڈر 19کرکٹ ٹیم میں رہتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور وہ کرکٹ میں روشن مستقبل کیلئے پر امید تھے لیکن ان کے بیمار بھائی کو زندگی گزارنے کیلئے ایک گردے کی ضرورت تھی۔جس پر مجید خان نے اپنا کرکٹ کیریئر داؤ پر لگاتے ہوئے اپنے بھائی کو ایک گردہ عطیہ کر دیا۔ مجید خان نے کرکٹ میں اپنا کیریئر ختم کرکے بھائی کو نئی زندگی دی جس سے قربانی کی ایک عظیم مثال قائم ہوئی ہے۔ مجید خان پی سی بی انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کی فاتح فاٹا انڈر 19کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ گردے کے عطیے کے بعد مجید خان اب کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved