پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2019میں براہ راست شمولیت مشکوک ہو گئی
  11  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1992کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم 27برس بعد اس مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے کا سفر بھی بیساکھیوں کے سہارے طے کررہی ہے۔ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی دیکھ کر ٹیم کی اس ایونٹ میں براہ راست شرکت بھی پہنچ سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ ٹاپ 8ٹیموں میں شامل نہ ہوپانے کی بنا پر پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز ایونٹ میں شرکت کر کے کارکردگی کی بنا پر ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ پاکستانی ٹیم اس وقت 89پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ کے ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی ٹیم حالیہ برسوں میں ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے بھی دو پوائنٹس پیچھے ہے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں مکمل صفایا ہونے کے بعد ون ڈے میچز کے پریکٹس سیشنز میں مصروف ہے۔ اس سیریز کے نتائج پاکستانی ٹیم کےلئے خاص اہمیت کے حامل ہونگے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں ایک بھی میچ جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہے گی۔ 2میچ جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے 91پوائنٹس کے برابر آجائے گی۔ سیریز 3-2سے جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر آجائے گی۔ اور یوں 2019میں ورلڈ کپ ایونٹ میں ٹیم کی شمولیت کے امکانات پیدا ہو جائیں گے تاہم آسٹریلیا اور پاکستان کے ایک روزہ میچوں کے تقابلی جائزے میں آسٹریلیا کو 33-16کی واضح برتری حاصل ہے اور اس سے بھی بڑھ کر یہ آسٹریلوی ٹیم موجودہ ورلڈ چیمپئین ہونے کے ساتھ ساتھ بھرپور ون ڈے فارم میں ہے۔ گویا سیریز جیتنا تو دور کی بات اسے کم مارجن سے ہارنا بھی ممکن نظر نہیں آرہا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved