فیصلہ کن گھڑی ، ہاشم آملہ کے دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں ، آخر ماجرا کیا ہے ؟
  11  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس

جوہانسبرگ(روزنامہ اوصاف) جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے دل کی دھڑکنیں سنچری ٹیسٹ کے قریب پہنچ کر بے ترتیب ہونے لگیں، انھیں فارم میں فوری واپسی کے ساتھ وانڈررز میں جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے میچ کو یادگار بنانا ہے، ادھر پروٹیز کی جانب سے ملکی کرکٹ سے غداری کرنے والے کائیل ایبٹ کی جگہ وین پارنیل کو ملے گی۔جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور ا?خری ٹیسٹ آج جمعرات سے جوہانسبرگ کے وانڈرر اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، یہ سینئر بیٹسمین ہاشم آملا کے کیریئر کا 100 واں میچ ہوگا، وہ اس وقت اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے گزررہے ہیں، ابراہم ڈی ویلیئرز، ڈیل اسٹین اور مورن مورکل کے انجریز سے دوچار ہونے کی وجہ سے آملا اس وقت ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں مگر کارکردگی مایوس کن ہے، وہ گذشتہ پانچ میچز میں ایک باربھی ففٹی اسکور نہیں کرپائے ہیں، اس دوران انھوں نے 21.66 کی اوسط سے صرف 195 رنز بنائے ہیں۔ خراب فارم کی وجہ سے ان کی ایوریج بھی پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ 50 سے کم ہوکر 49.46 رہ گئی ہے،سری لنکا کے خلاف سیریز میں دوسرے بیٹسمینوں نے اچھی پرفارمنس کی مگر ہاشم آملا کا بیٹ خواب غفلت سے نہیں جاگ سکا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سیریز کے دوران انگلش کاو?نٹی سے بطور کولپاک معاہدہ کرنے والے فاسٹ بولر کائیل ایبٹ کی جگہ کیلیے وین پارنیل کو میدان میں اتارا جائے گا۔ کائیل ایبٹ نے انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ کرنے کے پانچ ماہ بعد یہ خبر اپنے ساتھیوں کو سنائی تھی، کچھ اور کرکٹرز بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انگلینڈ میں معاہدے کررہے ہیں، کپتان فاف ڈوپلیسی نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved