پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کو 30 لاکھ پاو¿نڈ کا دھچکا
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
بولٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور اس بار انہیں کاروباری معاملات میں 30 لاکھ پاو¿نڈ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔باکسر عامر خان جو اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان جاری چپقلش کی وجہ سے پہلے ہی مسائل کا شکار تھے اس کے بعد متنازع ویڈیو بھی سامنے آگئی جس نے عامر خان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا لیکن مسائل باکسر کا پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جب کہ اس بار عامر خان کو 30 لاکھ پاو¿نڈ کا دھچکا لگ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ باکسر عامر خان نے برطانوی شہر بولٹن میں 800 افراد کی گنجائش والے بینکوئٹ کی تعمیر شروع کرائی اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق شادی ہال 32 لاکھ پاو¿نڈ میں تعمیر ہونا تھا لیکن ابھی تک باکسر عامر خان نے اس ہال پر 60 لاکھ پاو¿نڈ خرچ کردیے ہیں اور ہال ابھی بھی زیر تعمیر ہے۔عامر خان نے نقصان کا ذمہ دار اپنے پراپرٹی ایڈوائزر کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی ہال کے منصوبے پر آنے والے اخراجات کا غلط اندازہ لگایا جس کے باعث انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved