جو روٹ کو انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کانیا کپتان مقررکر دیا گیا
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے یارکشائر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ جو روٹ کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔وہ ایلسٹر کک کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جنھوں نے گذشتہ ہفتے چار برس کے دوران 59 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے 80ویں کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ میں بہت خوش اور پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔کپتان مقرر کیے جانے سے قبل روٹ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان تھے اور اب یہ ذمہ داری ڈرہم کاو¿نٹی کے لیے کھیلنے والے 25 سالہ آل راو¿نڈر بین سٹوکس کو سونپی گئی ہے۔انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ کے موجودہ ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے کہا کہ ’جو ہمارا اگلا ٹیسٹ کپتان بننے کے لیے درست شخص ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس نے یہ ذمہ داری قبول کر لی ہے۔خیال رہے کہ 32 سالہ ایلسٹر کک نے 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2013 اور 2015 کے ایشز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔تاہم گذشتہ سال انڈیا کے خلاف چار۔صفر سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہونے کے لیے بعد انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے کپتان ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved