پی ایس ایل اسکینڈل: شاہد آفریدی پی سی بی پر برہم
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کیے۔پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جب تک پی سی بی اس طرح کے کھلاڑیوں کو مثال بناتے ہوئے سخت اقدامات نہیں کرے گا، اس وقت اس لعنت سے چھٹکارا ممکن نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معاملے کی مکمل تحقیقات تک معطل کرکے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔شاہد آفریدی نے اس اسکینڈل کو 2010 میں لارڈز کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسا ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب پاکستان رکٹ کو بدنام کرنے کی سازشیں ہیں اور اس سے پاکستان کرکٹ کو ماضی میں پہلے بھی بہت نقصان پہنچ چکا ہے۔انہوں نے اسپات فکسنگ میں ملوث دونوں کھلاڑیوں پر ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کی تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا کیا فائدہ ار پانچ سال بعد یہ کھلاڑی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کریں۔ جب تک کوئی مثال قائم نہیں کی جائے گی، میرا نہیں خیال یہ سب رک سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved