نجم سیٹھی برطرف ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر الزامات کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔ رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی پستی اور تباہی ایک بین الا قوامی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جاری و ساری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکر دگی نے پاکستان بورڈ (پی سی بی ) اور پاکستان کرکٹ ٹیم پر سوالیہ نشان لگائے ہوئے ہیں ،کروڑوں اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود نتائج مایوس کن ہیں اس کی بنیا دی وجہ پی سی بی کی روائتی ہٹ دھرمی اور بے جا سیاسی مداخلت ہے ،پی سی بی میں سیاسی طور پر سیاسی پنکچر لگا کر نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کیا گیا ۔نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) شروع کروا کر پی سی بی اور حکومت کے اربوں روپے کے اخرجات کرائے اور جمع وصول “زیرو “اوراب کھلاڑیوں کا مبینہ جوئے میں شامل ہونا نجم سیٹھی کے کردار کو مزید مشکوک بناتا ہے ۔شعیب صدیقی نے قرار داد میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ نجم سیٹھی کو فی الفور پاکستان کر کٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سے بر طرف کر کے علیحدہ کیا جائے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
13%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved