لا ہور دھما کے کے بعد یہ تو ہو نا ہی تھا پی ایس ایل بارے خطر ناک خبر آگئی
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(روز نامہ اوصاف) لاہور مال روڈ دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 7 افراد شہید ہو چکے ہیں۔شہید ہونے والوں میں پولیس کے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔ اس دہشت گرد حملے کے باعث لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی انعقاد کی تیاریوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی تھیں اور غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد کو بھی پاکستان آنے کیلئے راضی بھی کر لیا گیا تھا۔ تاہم اب اس تازہ ترین دہشت گرد حملے کے باعث لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد اب خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس دہشت گرد حملے کے حوالے سے کچھ روز قبل حساس اداروں کی جانب سے الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ جاری کیے گئے الرٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان نے لاہور کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان سے خود کش حملہ آوروں کو پاکستان میں داخل کر دیا ہے۔ دہشت گرد خاص کر لاہور میں پی ایس ایل کے انعقاد کو رکوانے کیلئے سرگرم تھے۔ اس الرٹ کے آنے کے بعد لاہور میں سیکورٹی ریڈ الرٹ پر تھی اور بڑے پیمانے پر شہر بھر میں سرچ آپریشن بھی کیے گئے۔ تاہم تمام تر کاروائیوں کے باوجود دہشت گرد پاکستان کے دل لاہور کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved