اسلام آبا د یو نا ئیٹڈ نے شر جیل خا ن کی جگہ خطر ناک کھلا ڑی شا مل کر لیا
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
دبئی (روز نامہ اوصاف)اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا مینیجر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ رفعت اللہ جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو عبوری طور پر معطل کردیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشتبہ افراد سے ملاقات پر معطل کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔بعد ازاں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’شرجیل خان اور خالد لطیف کے حوالے سے ثبوت پی سی بی کے پاس موجود ہیں اگر ثبوت نہ ہوتے تو دونوں کو فوری طور پر دبئی سے پاکستان واپس نہ بھیجا جاتا۔‘انہوں نے انکشاف کیا کہ ’پاکستان سپر لیگ میں کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے فاسٹ باؤلر محمد عرفان سے اب بھی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں بھی شوکاز نوٹس دیا جاسکتا ہے۔‘

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
25%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved