کیا دھما کے کے بعد پی ایس ایل کا فا ئنل میچ لا ہور میں ہو گا یا نہیں ؟نجم سیٹھی نے قصہ ہی ختم کر دیا
  13  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
دبئی (روز نامہ اوصاف) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عوام، پی سی بی ، پی ایس ایل انتظامیہ ،پنجاب حکومت سمیت ہر شخص پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا خواہشمند ہے، میری خواہش ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آتے ہیں تو ٹھیک ، نہیں تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، لیکن اس حوالے سے مجھے عوام کی رائے چاہیے ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کا بہت زیادہ صدمہ ہوا ہے ، کب حکومت دہشتگردوں کو ختم کرنے کا عزم دکھائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا ؟اس طرح کے دھماکے کے بعد بہت سے سوالات اٹھتے ہیں اور غصہ بھی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارے عوام کا اثاثہ ہے جس سے ان کی امیدیں جڑی ہیں۔ ہم سب کا عزم تھا کہ ہم پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کریں گے حالانکہ سب کو مشکلات کا احساس تھالیکن اس کے باوجود ہم مطمئن تھے کہ سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرلیں گے۔ کھیلوں کی کچھ عالمی تنظیموں نے پاکستان آئے بغیر ہی پاکستان کے بارے میں فتوے جاری کردیے لیکن ہم نے کوشش کرکے بہت سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو رضا مند کرلیا تھا ، اب لاہور دھماکے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں میں شک اور خوف کی لہر ضرور پیدا ہوئی ہے جسے ختم کرنے کیلئے ہمیں نئے سرے سے کام کرنا ہوگا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آج کے دھماکے کے باوجود پنجاب حکومت اور ہم پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرکے دکھائیں گے اور دہشتگردوں کو کہیں گے تمہاری ایسی کی تیسی۔ پاکستانیوں سے سوال کروں گااگر غیر ملکی کھلاڑی نہیں مانتے تو کیا پھر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ فائنل لاہور میں کرادیا جائے؟ اس بارے میں مجھے عوام کی رائے جاننا ہوگی جس کا مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چل جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
36%
ٹھیک ہے
45%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
18%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved