نا صر جمشید کیسا تھ ایسا بھی ہو سکتا تھا کسی نے سو چا نہ تھا زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
  14  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی(روز نامہ اوصاف) ٹیسٹ کرکٹر ناصرجمشید کو نیشنل بینک نے ملازمت سے فارغ کردیاہے۔میڈیا کےمطابق ناصر جمشید کا نام اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں آنے کےبعد ان کے ستارے گردش میں آگئے ہیں۔ ناصر جمشید کو کل پی سی بی نے ہر قسم کی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔آج ناصر جمشید کے ادارے نیشنل بینک نے انھیں ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ ناصر جمشید نے نیشنل بینک کے لیے کپتانی کے فرائض بھی انجام دئیے تھے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی سی پی نے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو ہر قسم کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔ پی سی بی کا یہ اقدام اس لیے کیا گیا کیو ں کہ ناصر جمشید نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved