سپاٹ فکسنگ معاملہ ، نیشنل بنک آف پاکستان نے بھی ناصر جمشید کو بڑ اجھٹکا دے دیا
  14  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میں مبینہ کرپشن میں ملوث قومی کرکٹر ناصر جمشید کو نیشنل بنک آف پاکستان نے ملازمت سے فارغ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید نیشنل بنک آف پاکستان کے اعزازی ملازم تھے اور اور وہ نیشنل بنک کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلا کرتے تھے۔ نیشنل بنک نے ناصر جمشید کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے پر انہیں نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر جمشید نے مبینہ طور پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو مبینہ میچ فکسر کے ساتھ ملاقات کرنے کے لیے وٹس ایپ کیے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناصر جمشید کے اس عمل پر انہیں ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved