بریکنگ نیوز سپاٹ فکسنگ میں ملوث اہم ترین پاکستانی کھلاڑی کو ایک مبینہ بکی کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا
  14  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین ذرائع کے مطابق سپاٹ فکسنگ معاملے میں ملوث ناصر جمشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں معروف کھلاڑی خالد لطیف اور شرجیل خان  سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے ، تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اس کے پیچھے ناصر جمشید کا بھی ہاتھ تھا جس کے بعد انہیں اور ایک مبینہ فکسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ خبر نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔ جبکہ پی ایس ایل میں مبینہ کرپشن میں ملوث قومی کرکٹر نصر جمشید کو نیشنل بنک آف پاکستان نے ملازمت سے فارغ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید نیشنل بنک آف پاکستان کے اعزازی ملازم تھے اور اور وہ نیشنل بنک کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلا کرتے تھے۔ نیشنل بنک نے ناصر جمشید کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے پر انہیں نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر جمشید نے مبینہ طور پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو مبینہ میچ فکسر کے ساتھ ملاقات کرنے کے لیے وٹس ایپ کیے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناصر جمشید کے اس عمل پر انہیں ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کر دیا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved