ٹیسٹ قیادت بھی سرفراز کو سونپے جانے کا اشارہ
  14  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز کو ٹیسٹ قیادت بھی سپرد کرنے کا اشارہ دیدیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے سوال کیا گیا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بعد اب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی تینوں فارمیٹ کیلیے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کی حمایت کردی ہے،اس صورتحال میں کیا مصباح الحق کی رخصتی کا وقت آگیا۔ جواب میں بورڈ کے سربراہ نے کہاکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سے دبئی میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلیے 2،3ہفتے مانگے ہیں، ان کی بڑی قدرکرتا ہوں، اگر وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے تو وہی ٹیسٹ ٹیم کے قائد ہیں، دوسری صورت میں تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان بنایا جائے گا۔شہریار خان نے سرفراز احمد کا براہ راست نام تو نہیں لیا، تاہم کہنا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کو قیادت سونپی جاچکی جبکہ بیٹنگ میں کارکردگی متاثر ہونے کی وجہ سے اظہر علی نے نہ صرف ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑی بلکہ ٹیسٹ میں نائب کپتان کا عہدہ بھی چھوڑ چکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved