اب مجھے ٹیسٹ کرکٹ کھلاو¿!عمر اکمل نے نئی ”ڈیمانڈ“ کردی
  14  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی بلے باز عمر اکمل نے سلیکٹرز سے نئی”ڈیمانڈ “کردی،انہوں نے اپنے بیٹنگ سٹائل کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا میں اپنا ٹیسٹ کیریئر بحال کرسکتا ہوں۔ مجھ سے ایسی کونسی غلطی سرزد ہو گئی ہے جو مجھے ٹیسٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ میرا تیز کھیلنا بتایا جاتا ہے ،تیز کھیلنا میری لاپروائی نہیں میرا فطری انداز ہے۔ جب فی اوور دس رنز بنانے کاکہا جائیگا تو پھرمجھ سے کیا توقع رکھی جائیگی ، کیا میں اپنے لیے کھیلوں اور ٹیم کا رن ریٹ گرادوں ؟۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا ٹیسٹ کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے اب ٹیمیں ایک دن میں 350 رنز کرتی ہیں میچ بمشکل پانچویں دن تک جاتا ہے اس لئے مجھے ٹیسٹ ٹیم میں چانس ضرور ملنا چاہئے۔یاد رہے کہ عمر اکمل نے 2009 میں 19 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی لیکن اگلے 15 میچوں میں کوئی سنچری نہ بنا سکے اور ستمبر 2011 کے بعد سے انہیں ٹیسٹ ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved