اہم کرکٹر بھارت سے پاکستان پہنچ گئے
  14  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

مہمند ایجنسی(آن لائن)مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی محسن خان مہمندانڈیا سے واپس پہنچ گیا۔مہمند بلائنڈ ایسوسی ایشن ، مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن اور ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے والہانہ استقبال۔ گل پاشی کی گئی اور ہار پہنائے گئے۔آنکھوں کی معذوری کے بائوجود پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔حکومت مہمند ایجنسی میں نابینا اور دیگر معذور افراد کی تعلیم اور ہنر سکھانے میں مدد کرے۔ محسن خان مہمند کا اعزاز میں منعقدہ استقبالی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق انڈیا میںہونے والے دس ممالک کے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کوز گندائو سے تعلق رکھنے والا ہو نہار کھلا ڑی محسن خان مہمند منگل کے روز واپس اپنے علاقے پہنچ گیا۔ ہیڈ کوارٹر غلنئی میں مہمند بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر قاری شبیر احمد و کابینہ ارکان، مہمند کر کٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں،ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، مہمند پریس کلب کے صدر سعیدبادشاہ اور محسن مہمند کے والدتسلیم خان اور رشتہ داروں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ انہیں ہار پہنائے گئے کہ اور گل پاشی کی گئی۔ مہمند بلائنڈ ایسوسی ایشن کے دفتر غلنئی میں استقبالی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑی محسن مہمند نے کہا کہ پی سی بی کے زیر نگرانی پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی نمائندگی کرکے آٹھ بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ میچوںمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جس سے مہمند ایجنسی کا مثبت پہلو اجاگر ہوا۔ جس پر انہیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں نابینا اور دیگر معذور افراد کی کھیل کھود میں سرپرستی ہوئی تو یہاں کے نوجوان معذوریکے بائوجود ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد ٹیکسی ڈرائیور ہے جس نے غربت کے بائوجود میری بہترین پرورش اور سرپرستی کی اور میرے کرکٹ کے شوق میں غربت کو آڑے آنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا کر پاکستان بلائنڈ کر کٹ ٹیم کو کرکٹ کی دنیا میں مزید فتوحات دلائینگے۔ اور مستقبل میں مہمند ایجنسی کے نابینا افراد کے فلاح و بہبود کے لئے مہمند بلائنڈ ایسوسی ایشن کی مدد کرینگے۔ کھیل کھود کے علاوہ ان کے علاوہ دستکاری اور ہنر سکھانے کے لئے جدوجہد کرینگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved