محمد عرفان پر ایسی پا بندی لگا دی گئی کہ
  15  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی(روز نامہ اوصاف) پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کےمعاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے فوری طورپر فیصلہ کرتےہوئے محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلا ت کےمطابق دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے فاسٹ بالرمحمدعرفان تن تنہارہ گئے ہیں۔ محمدعرفان دبئی میں ٹیلی فون کی سہولت کےبغیررہنے پرمجبورہیں۔ذرائع نے بتایاہےکہ محمدعرفان کوکسی کھلاڑی کا فون استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ محمدعرفان کوابھی تک فکسنگ معاملات سےکلیئرنہیں کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاہےکہ فاسٹ بالرپی ایس ایل حکام سےاجازت لےکرہی گھررابطہ کرسکتے ہیں۔ محمدعرفان اپنی ٹیم کےعلاوہ کسی اورکھلاڑی سےملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان مشکوک قرار دے کر پاکستان واپس بھیجے جاچکے ہیں۔ ان کے علاوہ اس اسکینڈل میں فاسٹ بالرمحمد عرفان کا نام بھی آرہاہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved