میچ فکسنگ کر نیوالو ں کیساتھ کیا جا ئے گا چئیر مین پی سی بی نے اعلان کر دیا
  15  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(روز نامہ اوصاف) چئیرمین پی سی بی شہریارخان نے کہاہےکہ فکسنگ کرنے والوں کو ایسی سزادیں گے کہ آئندہ کوئی یہ حرکت کرنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔پی سی بی ہیڈآفس کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے بتایاکہ یہ دو کھلاڑی جن کو معطل کیا گیا انھیں موقع دیا گیا کہ وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف دیں۔ کھلاڑیوں کے بیان کے بعد ہی کسی فیصلے پر پہنچیں گے۔چئیرمین پی سی بی نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران اس معاملےکا فیصلہ ہوجائے گا۔ اگر دونوں اپنا جرم مان لیتے ہیں تو ایسی سزا دیں گے کہ آئندہ کوئی یہ حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس کیس میں سزایافتہ کھلاڑیوں کوسخت سزا ملے گی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ پی سی بی کو فکسنگ کا علم نہیں تھا بلکہ غور کررہے تھے کہ کھلاڑی کیا کرسکتے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ اس میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا گیا کہ بکیز فعال ہیں،کھلاڑی محتاط رہیں۔ انھوں نے کہاکہ گول میز کانفرنس سیکورٹی کی وجہ سے ملتوی ہوئی۔پی ایس ایل فائنل سے متعلق انھوں نے کہاکہ حکومت نے اگر منع کیا تو میچ لاہور میں نہیں ہوگا ورنہ ہم پوری تیاری کررہے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ غیرملکی سیکورٹی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،کوشش کریں گے کہ غیرملکی یہاں آکر میچ کھیلیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved