پی سی بی نے کرکٹرزگول میزکانفرنس منسوخ کردی
  15  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 مارچ کو ہونے والی کرکٹرز گول میز کانفرنس منسوخ کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منسوخی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ بورڈ کی تمام توجہ فی الحال پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے صورتحال سے نمٹنے اور فکسنگ سکینڈل پرمرکوز ہے۔ پی ایس ایل فائنل 5 مارچ کو ہونا ہے جبکہ اس کے اگلے ہی روز گول میز کانفرنس رکھنے پر سابق پلیئرز کی جانب سے پہلے ہی تحفظات کا اظہارکیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک اسٹرکچر، پچز کے معیار کی بہتری کے ساتھ قومی و جونیئر اسکواڈز کی کوچنگ پر تبادلہ خیال کیلیے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا، عمران خان، راشد لطیف سمیت دیگر نے شرکت میں عدم دلچسپی ظاہر کی تھی۔ حیران کن طور پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کسی آفیشل کو اعتماد میں لیے بغیر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved