ورلڈ کپ کے بعد ثناء میر کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ
  15  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اچھی فارم میں ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں وہ کپتان کے طور پر آخری مرتبہ شرکت کریں گی۔ایک انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کا تو میرا یہی ارادہ ہے کہ یہ میرے ا?خری میچز ہوں مگر کپتان کے طور پر تو میں یقینی طور پر آخری مرتبہ ہی کھیلوں گی۔خیال رہے کہ گرین کیپس نے اپنے گذشتہ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہراکر سپر سکس مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے اس جیت کا سہرا ثنا میر کو جاتا ہے جنھوں نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔اسی ٹورنامنٹ میں ثنا میر کو 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا۔ اب وہ دنیا کی چھٹی بہترین آل راونڈر بن گئی ہیں۔وہ کہتی ہیں میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے اس سے آگے ا?نے والی لڑکیوں کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گیا?سٹریلوی ٹیم ممبئی پہنچ گئی، بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں ا?سٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں چار ٹیسٹ کی سیریز میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے برسرپیکار ہوں گی۔ سیریز کا پہلا میچ 23فروری سے پونے میں کھیلا جائے گا۔اس سے پہلے ٹیم برابورن اسٹیڈیم میں 17سے 19 فروری کے درمیان بھارت اے کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ دبئی سے ممبئی ا?مد کے ساتھ ہی کپتان اسٹیون اسمتھ میزبان سائیڈ پر زبانی طور پر حملہ ا?ور ہوگئے۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنا فطری انداز تبدیل نہیں کرینگے ،کسی بھی حریف کے خلاف مثبت سوچ اور رنز کی حصول اہم ترین عنصر ہوتا ہے۔ میں یہ بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے تیز وتند جملوں سے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ بھارتیوں کو چاہیے کہ اس کے لیے تیار رہیں۔اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دورے زیادہ اچھے ثابت نہیں ہوسکے ہیں لیکن اس بار سب کی خواہش ہے کہ خوشگوار یادیں لے کر وطن لوٹیں۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فطری طور پر جارحیت اپنائیں گے، کیونکہ دفاعی پوزیشن اکثر مشکل میں ڈال دیتی ہے۔کپتان نے تسلیم کیا کہ ہوم سائیڈ کے کو بہترین اسپنرز کے ساتھ ساتھ اچھے فاسٹ بولرز کی خدمات بھی حاصل ہیں ، پسرز نہ صرف نئی گیند کا بہترین استعمال کرتے ہیں بلکہ پرانی گیند سے ریورس سوئنگ بھی کراسکتے ہیں۔ایسے میں ہمارے ٹاپ ا?رڈر بیٹسمینوں کو بھاری ذمہ داری عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ روی چندرن اشون اور رویندرا جدیجہ کی اسپن جوڑی ا?سٹریلیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔اس سے پہلے سخت حریف بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ا?سٹریلین کرکٹ ٹیم کو ممبئی پہنچتے ہی جھٹکا لگا۔ کھلاڑی جب ممبئی ایئرپورٹ پر اترے تو کوئی بھی ان کی مدد کیلیے موجود نہ تھا۔عام طور پر بھارتیوں کا مہمانوں کو والہانہ انداز میں استقبال کرنے کیلئے جانا جاتا ہے ،لیکن پیر کی شب ممبئی ایئرپورٹ پر منظر کچھ اور ہی تھا، جب کھلاڑیوں کی مدد کیلیے کوئی نہ ا?یا تو لوگوں نے عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو اپنا سامان خود ہی ٹرالیوں پر لوڈ کرتے دیکھا۔یال رہے کہ انٹرنیشنل ٹیم کی ا?مد کے موقع پر ہر طرح سے خیال رکھا جانا میزبان کرکٹ بورڈ کا فرض ہے لیکن دنیا کا امیر ترین بورڈ اپنا فرض نبھانے میں ناکام رہا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ا?سٹریلیا کے خلاف ا?ئندہ سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں کے لئے اپنی 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ نےٹیم میں ان تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف حیدرا?باد ٹیسٹ میں شامل تھے۔بھارت نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں 208 رنز سے شکست دی تھی۔اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، ایشون، روندرا جدیجہ، بھونیشور کمار، ابھیناﺅ مکنڈ، کرون نائر، ہردیک پانڈیا، چیتشورپجارا ، اجنکیارہانے، لوکیش راہول، ردھیمن ساہا، ایشانت شرما، مرلی وجے، جیانت یادیو، اومیش یادیواور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved