شرجیل خان اور خالد لطیف جاتے جاتے پاکستانی معروف کرکٹر کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر گئے، جانیں اب کس پر پابندی لگی
  15  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
دبئی(آن لائن) پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے فاسٹ بالرمحمدعرفان تن تنہارہ گئے ہیں۔ محمدعرفان دبئی میں ٹیلی فون کی سہولت کے بغیررہنے پرمجبورہیں۔ذرائع نے بتایاہے کہ محمدعرفان کوکسی کھلاڑی کا فون استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ محمدعرفان کوابھی تک فکسنگ معاملات سے کلیئرنہیں کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ فاسٹ بالرپی ایس ایل حکام سیاجازت لیکرہی گھررابطہ کرسکتے ہیں۔ محمدعرفان اپنی ٹیم کے علاوہ کسی اورکھلاڑی سے ملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان مشکوک قرار دے کر پاکستان واپس بھیجے جاچکے ہیں۔ ان کے علاوہ اس اسکینڈل میں فاسٹ بالرمحمد عرفان کا نام بھی آرہاہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کی وجہ سے ان پر فون استعمال نہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
78%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
22%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved