پاکستان میں پولیس سرپرستی میں پی ایس ایل پراربوں کے جوئے کا انکشاف
  16  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی(روزنامہ اوصاف)دبئی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں اربوں روپے کا جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہوا۔دبئی میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کرکٹ میچ پرکراچی کی بکیز نے جوئے پر اربوں روپے لگادیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈیفنس کے ایک بکی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کراچی کے 3 بڑے بکیوں میں عادل پرنس،غلام میمن عرف جی ایم اور فیصل بافیلا شہر میں موجود ہیں جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والا بکی یوسف جوکہ دبئی میں موجود ہے اور اس کے دیگر کارندے جاوید، سلیم، اسحٰق اور جمشید سمیت دیگر بکیز لاہور میں کرکٹ میچ پر وا چلا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی کی بکیزعادل پرنس، غلام میمن عرف جی ایم اورفیصل فافیلا کے کارندے ڈیفنس، کلفٹن، بہادرآباد، کھارادر، عزیز آباد، گھاس منڈی، لیاری، گلشن اقبال اور بلوچ کالونی میں جوئے کے اڈے چلا رہے ہیں جہاں پر مختلف کھیلوں پر جوا کھیلا جاتاہے تاہم اس وقت دبئی میں جاری پی ایس ایل پرجوا کھیلنے والے افراد ان کے اڈوں پرآکر جوا کھیلتے ہیں جہاں پر ایل سی ڈیز، کمپیوٹرز اورفون سمیت کھانے پینے کی سہولتیں موجود ہیں۔اس کے علاوہ جواریوں کی جانب سے موبائل فون، واٹس ایپ اور وائبر سے بھی رابطہ کر کے جوا کھیلاجاتاہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کھارادر میں محمد علی، جمائی راجہ، ارشد، عامر، وسیم، بہادر آباد میں جاوید، جاوید احمد، آفتاب، عزیز آباد کے علاقے حسین آباد سبیل والی گلی، بانٹوا ٹاؤن اور صدیق آباد میں وسیم، یوسف، آصف، واحد، شفیع، انور اور واحد، ڈیفنس فیز 2 ایکسٹیشن میں 3 رہائشی عمارتوں میں بدنام زمانہ بکی حنیف سوزوکی کے کارندے عاطف،سلیم، ریاض، کلفٹن بلاک 2میں ایک رہائشی عمارت میں جواد، وسیم، شفیع، فریئرپنجاب کالونی میں عمران، لطیف، کریم، گھاس منڈی میں علی، رمضان، صلاح الدین، داؤد اور جبران، عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسپتال سے متصل رہائشی عمارت میں برطرف پولیس اہلکار، شہزاد، ریاست اور ماجد، بلوچ کالونی میں رحیم سندھی اور جمشید کوارٹرز میں قدیر کی جوئے کی بکیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب بکی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز (بدھ کو) دبئی میں اسلام آبادیونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ میں دونوں ٹیمیں برابر تھیں اور ٹاس سے قبل ان کے بھاؤ 90 پیسے پر کھلا تھا، ان تمام بکیز سے فی میچ کے حساب سے پولیس مبینہ طور پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہی ہیں جبکہ سی ٹی ڈی گارڈن کا ہیڈ کانسٹیبل راجا خالد کا بیٹر عامر،فرحان، جمعہ خان، اسپیشل انویسٹی گیشن صدر کا بیٹر عابد، فاروق شاہ، طارق، سلیم، سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات راجا حنیف اس کے پرائیویٹ کارندے، کرائم برانچ کے بیٹرراشد، مقصود اور ریحان جبکہ مذکورہ علاقوں کے تھانوں کی پولیس فی میچ کے حساب سے مبینہ طور پرلاکھوں ر وپے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی اور دبئی کے بکیوں کافرنٹ مین لعل چند نامی شخص ہے جو کراچی اور دبئی کے بکیز کا بینک سمجھا جاتا ہے لعل چند نے اپنا ایک اکاؤنٹ بنایا ہواہے جس میں بکیز جوئے کی رقوم جمع کراتے ہیں :-


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved