چیئر مین کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  16  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
راولپنڈی (روزنامہ اوصاف)لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف شواہد موجود ہیں، معطل کھلاڑیوں کے خلاف جرم ثابت ہوا تو سخت سے سخت سزا دیں گے۔ چاہتے ہیں پی سی ایل کا فائنل لاہور میں ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف شواہد موجود ہیں جو برطانیہ کو بھی دئیے جا چکے ہیں۔شہریار خان نے کہا معطل کھلاڑیوں کو مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کرلیا تو کوئی کمیشن نہیں بنےگا ان کو مثالی سزائیں دیں گے تاکہ آئندہ کوئی کھلاڑی ایسی حرکت نہ کر سکے۔شہریا ر خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی خواہش ہے۔ غیرملکی سیکورٹی ماہرین بھی معائنے کے لیے آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق بیان دے کر زبردست کام کیا، چیئرمین پی سی بی نے لیگ کے فائنل کیلئے سپورٹ کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved