پاکستان دشمنوں کو ہرانے کیلئے سپر لیگ فائنل لاہور میں کرائیں، جائلز کلارک
  16  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپرلیگ فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے پی سی بی کو ایک حوصلہ افزا خط انگلش بورڈ کے صدر اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک کا ملا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینےکے لئےلاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے۔جنگ کو جائلز کلارک کی ای میل کے کچھ حصے باخبر ذرائع سے ملے ہیں جس میں انہوں نے لاہور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی سے کہا کہ وہ فائنل لاہور میں کرانے کے لئے ثابت قدم رہے۔ آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین ہر صورت میں پاکستان آئیں گے۔ جائلز کلارک نے پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس سے دکھ ہے لیکن اگر فائنل نہ ہوا تو پھر دہشت گردوں کے عزائم مضبوط ہوں گے۔پاکستان اس وقت دہشت گردی کی زد میں ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی پاکستان کی مدد کرنا ہوگی مجھے امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے۔ دریں اثناء بدھ کو دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پی ایس ایل حکام نے انہیں بریف کیا کہ کون کون سے غیر ملکی کرکٹرز لاہور آنا چاہتے ہیں اور کن کھلاڑیوں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
11%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved