نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی کیخلاف درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی سی بی اور وفاق کو نوٹس
  16  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کیخلاف دائر درخواست کے جواب کیلئے عدالت نے پی سی بی اور وفاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد سابق کرکٹر سرفراز نواز کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ نجم سیٹھی پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس لئے سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے کیس کی سماعت کی اور پی سی بی کو حکم دیا کہ 10 دن کے اندر درخواست کا جواب دیا جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved