مارلن سیمیولز کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے کی اجازت
  17  فروری‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر مارلن سیمیولز کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے کی اجازت دے دی۔ انہیں چوبیس ماہ میں دوسری مرتبہ ایکشن غیر قانونی قرار پانے پرگزشتہ سال دسمبر میں بالنگ سے روکا گیا تھا۔ بارہ ماہ کی مدت ختم ہونے پر 29جنوری کو لوبرو میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ان کا دوبارہ معائنہ ہوا جہاں کہنی کا خم پندرہ ڈگری کے اندر رہنے پرانہیں کلین چٹ دے دی گئی۔اگرامپائرز ان کے ایکشن میں مسائل کی دوبارہ نشاندہی کرتے ہیں تو ان کیخلاف رپورٹ کی جا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved