کوچ مکی آرتھر نے اکمل برادران کی فٹنس کے معیار پر سوال اٹھا دئیے
  14  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(روزنامہ اوصاف)دورہ ویسٹ انڈیزکے لیےقومی ٹیم کےاعلان سےقبل کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس آج پھرجانچی جائےگی،ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے اکمل برادران کی فٹنس کےمعیارپرسوال اٹھادئیے۔ دورہ ویسٹ انڈیزکے لیےلاہورمیں لگائےگئےکیمپ کےپہلےہی روزکھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ لئےگئےتھے، کچھ کھلاڑیوں نےمصروفیت کےباعث اتوارکوفٹنس ٹیسٹ دئیےتھے۔ اب آج کھلاڑیوں کی فٹنس ایک بارپھرجانچی جائےگی جس کےبعد حتمی فیصلہ ہوگا،چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی کہہ چکےہیں کہ فٹنس کےمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھرنےبعض کھلاڑیوں کی فٹنس کےمعیارپرسوالات اٹھاتےہوئےانہیں دستیاب پلیئرزکےپول سےباہرکرنےکی اجازت مانگی تھی جوانہیں دےدی گئی ہے۔ کامران اکمل کی طویل عرصےبعد قومی ٹیم میں واپسی کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دےرہا، ذرائع کےمطابق کوچ نےکامران اوران کےبھائی عمرکی فٹنس کوغیرمعیاری قراردیا ہے، سہیل تنویراورعماد وسیم بھی کوچنگ اسٹاف کومطمئن نہ کرسکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved