دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان آج ہو گا
  15  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شاداب خان، عماد بٹ، عثمان شنواری اور رومان رئیس کی شمولیت یقینی ہے جبکہ محمد عباس اور محمد اصغر ون ڈے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان آج ہو گا۔ تربیتی کیمپ میں سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس جانچ رہی ہے۔ دونوں فارمیٹ میں سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض مختصر فارمیٹ سے ڈراپ، ٹی ٹونٹی کے ممکنہ اسکوڈ میں احمد شہزاد، بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، کپتان سرفراز احمد، کامران اکمل، عمر اکمل، عماد بٹ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شعیب ملک، عثمان شنواری، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں رومان رئیس، سہیل تنویر اور عثمان شنواری کا نام شامل نہیں۔ اظہر علی، محمد عباس، محمد اصغر، محمد عامر اور وہاب ریاض ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 26 مارچ سے شروع ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں پہلا مقابلہ 7 اپریل کو شیڈول ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved