شاہ زیب حسن سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ، کل پھر طلبی کا امکان
  15  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کی چار گھنٹے تک پیشی، کراچی کنگز کے بلے باز کو مزید پوچھ گچھ کے لئے کل پھر طلب کر لیا گیا، عمر امین اور ذوالفقار بابر کے گرد بھی گھیراتنگ ہونے لگا، دونوں کو جلد ہی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار نے آج پیشی بھگتی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن سے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ بکی سے پہلا رابطہ کہاں ہوا؟ اطلاع کیوں نہیں دی؟ کیا معاملات طے پائے؟ کراچی کنگز کے بلے باز سوالات کی زد میں آ گئے۔کراچی کنگز کے کرکٹر پر ساتھی کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے اور ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ شاہ زیب کو کل پھر طلب کیا گیا ہے۔ فکسنگ سکینڈل کی آندھی تھمنے کے بجائے مزید بانہیں پھیلانے لگی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved