بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کی سزا، محمد عرفان بھی معطل
  15  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)فکسنگ کے سانپ نے محمد عرفان کو بھی ڈس لیا، معطل کر دیئے گئے، 14 روز میں جواب جمع کرانے کا پابند کر دیا گیا، فاسٹ باؤلر کو کلیئرنس دینے، لیگ کھلانے کے بعد اب کٹہرے میں گھسیٹنے اور کرکٹ سے دور کرنے کے فیصلوں پر بھی انگلی اٹھنے لگی۔ فکسنگ کے الزام اور بکیوں کے رابطوں کی اطلاع نہ کرنے پر فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی معطل کر دیئے گئے ہیں جس کی خبر دنیا نیوز نے اتوار کو ہی دے دی تھی۔ پیر کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے پر محمد عرفان نے بکیوں کی طرف سے پیشکش کا اعتراف کیا تھا۔ اس حوالے سے ان کا مؤقف تھا کہ والد کے بعد والدہ کے انتقال کی پریشانی کے باعث وہ حکام کو آگاہ نہ کر سکے۔ ساتھ ہی دو ٹوک کہا کہ اس غلطی کے علاوہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اب محمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے روز فکسنگ بھونچال آنے پر پہلے محمد عرفان کا نام آیا پھر کچھ ہی دیر میں کلیئرنس نامہ بھی آ گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انہیں ایک میچ میں باہر بھی بٹھایا۔ مگر پھر سارا ٹورنامنٹ کھلایا۔ عرفان میدان سے ایوان تک پہنچ گئے۔ قدم قدم پر بدلتے فیصلوں نے کرکٹ دیوانوں کو چکرا دیا۔ اب سوال یہ ہے کہ پی سی بی کا معیار دہرا ہے یا یہ کوئی اور معاملہ ہے؟ شرجیل اور خالد کیلئے قانون کچھ اور تھا جبکہ عرفان کیلئے قانون کچھ اور ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved