سپاٹ فکسنگ معاملہ۔۔ 3نام تو بس شروعات تھی۔۔ کتنے لوگ میچ فکسنگ میں ملوث نکلے ؟ انکشاف نے پی سی بی کو سر پکڑنے پہ مجبور کر دیا
  15  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میچ فکسنگ کے معاملے پر تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دنیش کنیریا نے انکشاف کیا ہے کہ 2007ءکے دورہ بھارت کے دوران معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی۔دانش کنیریا نے انکشاف کیا کہ 2007ءکے دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ایک معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی، پی سی بی حکام کو اس تمام واقعے کا علم تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس معاملے میں خالد لطیف، شرجیل خان اور محمد عرفان کو عبوری طور پر معطل کر کے انہیں چارج شیٹس بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خود دانش کنیریا بھی میچ فکسنگ کے معاملے پر تاحیات پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کیس کو بھی دوبارہ سے دیکھا جائے۔ واضح رہے کہ 2007ءمیں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی سکواڈ کی قیادت شعیب ملک کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، سرفراز احمد، سلمان بٹ، عمر گل، فیصل اقبال، افتخار انجم، دانش کنیریا، مصباح الحق، عبدالرحمان، شعیب اختر، محمد سمیع، سہیل تنویر، یاسر حمید، یونس خان، محمد یوسف، راؤ افتخار، یاسر عرفات، عمران نذیر، فواد عالم، محمد آصف اور شاہد آفریدی شامل تھے۔اس دورہ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ون ڈے میچ کھیلے گئے تھے جن میں سے 2 میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے 3 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ اسی طرح تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیتا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور اگلے دو میچ بغیر نتیجہ ختم ہوئے تھے اور یوں ٹیسٹ سیریز بھی بھارت کے نام رہی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
67%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved